ایران کا کاری وار،11اسرائیلی ایٹمی سائنسدان اور6جرنیل ہلاک

تہران (جانوڈاٹ پی کے)ایران نے پہلی بار اپنے جدید ترین "سجیل” (Sejjil) ہائپرسونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے تل ابیب میں تباہی مچا دی ہے۔
روسی انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایران کے ہائپرسونک حملوں نے اسرائیل کی انتہائی حساس ڈیمونہ نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس سے اس کے کچھ حصوں پر اسرائیل کا کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔ حملوں میں اسرائیل کے 11 اہم ایٹمی سائنسدان اور 6 سینیئر جرنیل ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک اسرائیلی افواج کے 462 فوجی اور 198 فضائیہ کے افسران مارے جا چکے ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ ایسے خفیہ ہتھیار استعمال کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے یا سنے گئے۔
صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھ سے کھیل نکل چکا ہے اور خطے میں ایران کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔




