سوشل میڈیا کے دجال، اب ہو جائیں ہوشیار! قانون کا شکنجہ تیار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری جھوٹی مہم اور منفی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، اب "ڈیفیمیشن لاء 2024” کے تحت ایسے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا جو جھوٹی خبریں پھیلا کر ریاست اور شخصیات کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کے ایک طیارے کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں کہ وہ طیارہ کسی نجی دورے پر آسٹریا بھیجا گیا ہے۔ تاہم، حکومتی ذرائع اور مریم اورنگزیب نے ان تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طیارہ صرف اپنے معمول کے تکنیکی معائنے (Maintenance) کے لیے ویانا گیا تھا۔
حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ آزادیِ اظہار کا مطلب کسی کی کردار کشی کرنا نہیں ہے۔ ڈیفیمیشن لاء 2024 کے تحت اب جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں پر بھاری جرمانے، جائیداد کی ضبطی اور قید جیسی سزائیں لاگو ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر متحرک ان گروہوں کو خبردار کیا گیا ہے جو سیاسی انتقام میں اخلاقی حدود پار کر رہے ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی ہے، جس میں دشمن کے کئی ٹھکانوں اور سٹریٹجک اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے، اور خطے میں پاکستان کی عسکری قوتیں پوری طرح مستعد ہیں۔




