آیت اللہ خامنہ شہید کی اہلیہ زندہ ہیں،ایرانی میڈیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سرکاری میڈیا نے کئی روز بعد سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای کی شہادت کی تردید کردی۔

ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے حملے میں خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای شدید زخمی ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ اس دوران اُن کی موت کی خبر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی جبکہ وہ اب بھی حیات اور روبہ صحت ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں ایک مشترکہ کارروائی کی جس میں ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای، اعلیٰ قیادت اور خاندان کے دیگر افراد شہید ہوئے تھے۔

حملے کے چار روز بعد خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں دنیا بھر میں پھیل گئیں تھیں جس کے بعد آج ایران کے سرکاری میڈیا نے تردید کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button