امریکی سینیٹ کے تمام ڈیموکریٹس نے وزیر دفاع سے ایران میں اسکول پر حملے کی وضاحت طلب کرلی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینیٹ میں تقریباً  تمام ڈیمو کریٹس نے خط لکھ کر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ایران میں اسکول پر حملے کا جواب طلب کرلیا۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں  وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے پوچھا کہ جواب دو ، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟ کیسے کیا؟

خط میں سوال کیا کہ پرانے اور غلط تجزیوں کی بنیاد پر اسکول کو ہدف بنادیا گیا ؟

خط لکھنے والے ایک سینیٹر نے اسکول پر حملے کو خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا وہ جاننا چاہتے ہیں کہ درحقیقت ہوا کیا ہے ؟ ہمیں وہ حقائق مہیا کیے جائيں جن کی بنیاد پر اسکول کو نشانہ بنایا گیا ۔

یاد رہے کہ امریکی اور اسرائيلی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ٹوماہاک میزائل گرنے سے 110 بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔

پہلے ٹرمپ نے اس کا ملبہ ایران پر ڈالا لیکن بعد میں کہاکہ وہ اس بارے میں زيادہ نہیں جانتے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔

امریکی اخبار کے مطابق میناب میں اسکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔ امریکی فوجی تحقیقات کے مطابق میزائل کے حملےکے لیے پرانے ڈیٹا کا استعمال اس غلطی کا باعث بنا۔

مزید خبریں

Back to top button