"مسلمان بھائیو خدا کے لیے بمباری روک دو” ٹی ٹی پی رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور

لاہور/کابل (جانوڈاٹ پی کے) دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اب تک کی سب سے بڑی اور حیران کن ڈیویلپمنٹ سامنے آئی ہے جہاں فتنہ خوارج (TTP) نے پہلی بار باقاعدہ طور پر پاکستان کے اربابِ اختیار سے ہاتھ جوڑ کر رحم کی اپیل کر دی ہے۔ معروف تجزیہ نگار گوہر بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری اور تابڑ توڑ حملوں نے دہشت گردوں کا وہ حشر کیا ہے کہ اب وہ اپنے ٹیلی گرام چینلز پر "مسلمان بھائی” ہونے کا واسطہ دے کر بمباری روکنے کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
دوسری جانب عالمی محاذ پر افغان طالبان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، جہاں چین نے پہلی بار اقوامِ متحدہ میں کھل کر اعلان کیا ہے کہ طالبان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی خطے اور چینی شہریوں کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ امریکی سینیٹر مارکو روبیو کی جانب سے بھی طالبان ریجیم کو "اغوا برائے تاوان” کا مرکز قرار دینے کے بعد اب چین اور امریکہ اس معاملے پر ایک پیج پر نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ سہیل آفریدی کے علاقے میں سر عام دہشت گردوں کی مٹر گشتی پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی ایک بڑے سوالیہ نشان ہے۔
مزید ہوش رُبا تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:




