امریکہ کی سیٹی گم :روس ایران کی مدد کے لیے میدان میں اتر آیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اب ایک نیا اور خطرناک موڑ سامنے آیا ہے جس نے عالمی طاقتوں کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس اور سینیئر صحافی کے تجزیے کے مطابق، روس اب اس جنگ میں براہِ راست ملوث ہو چکا ہے اور ایران کو امریکی ٹھکانوں، ریڈار سسٹمز اور جنگی طیاروں کی پوزیشن کا درست ترین "ریئل ٹائم” ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے درست اہداف پر حملوں کے پیچھے روسی سیٹلائٹ سسٹم اور انٹیلیجنس کا کلیدی کردار ہے، جس کے باعث امریکہ کا جدید ترین دفاعی نظام بھی ایران کے کم خرچ ڈرونز کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ پینٹاگون اور سی آئی اے کی جانب سے اس روسی تعاون پر خاموشی نے اس خدشے کو مزید تقویت دی ہے کہ یہ تنازع اب محض ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک ایسی عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جہاں بڑی طاقتیں بالواسطہ اور براہِ راست ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں۔
تفصیلات کے لیے سینیئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:




