اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل آفس کا دورہ، پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کا جائزہ، سائلین کے مسائل کے فوری حل کی ہدایات

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا تحصیل آفس کا دورہ، پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کا جائزہ، انہوں نے تحصیل آفس میں سائلین کے مسائل کے بروقت حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے تحصیل آفس کا دورہ میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں سٹاف کی حاضری، ریونیو ریکارڈ اور سائلین کی درخواستوں کی پراسیسنگ کا معائنہ بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے شفاف بنیادوں پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں



