بدین میں میلاد ریلی کے شرکاء پر مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے شرکاء پر مبینہ جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے علاقے ڈیہی کی حدود نوتکانی موڑ کے قریب نکالی گئی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے تقریباً ایک سو شرکاء کے خلاف پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کیے جانے کے خلاف شیعانِ حیدرِ کرار کی جانب سے بدین میں شہید شاہنواز بھٹو چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت مولانا بہاد علی میمن، مولانا مسرور خواجہ اور غفور حیدری نے کی، جبکہ شیعانِ حیدرِ کرار کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہید شاہنواز بھٹو چوک پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ٹنڈوباگو پولیس نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی کے شرکاء کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے، جو قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ سننے میں آیا ہے کہ ایک اسلامی ملک میں آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہو۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریلی کے شرکاء کے خلاف درج مبینہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دھرنا دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔



