شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے صرف 15 منٹ بعد 4 امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،ایرانی فوج

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے دعویٰ کیا کہ جنوبی ایران کے شہر سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے صرف 15 منٹ بعد ایران نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت میں موجود 4 امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں فتح 2 میزائل اور جنگی ڈرونز استعمال کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اب اپنی کارروائیوں میں غیر متناسب جنگی حکمت عملی کے ساتھ مختلف حربوں کو یکجا کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس حکمت عملی کے ذریعے اہداف کو آسانی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



