اپوزیشن دھرتی تقسیم کی سازش چھپانے کیلئے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے،ناصر شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سندھو دیش کے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔

ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ اپوزیشن دھرتی تقسیم کی سازش چھپانے کےلیے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جوابی قرارداد عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، متنازع رنگ دینا کم عقلی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا وہ سندھ دشمن سازش کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی نے قرار داد کے وقت غیرحاضر رہ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔

مزید خبریں

Back to top button