تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے۔ برمنگھم  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مکمل فوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے موجود تھا، لاہور آنے پر مجھے ریڈ بال کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، تین کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا، جن سے مجھے بات کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے صورتحال مختلف ہے، جن چیزوں پر قابو نہیں، ان کے بارے میں نہیں سوچ سکتے، نئے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، جن سے پاکستانی بولنگ اٹیک بہتر نظر آئے گا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے تینوں کھلاڑیوں کے ریلیز ہونے کی وجہ معلوم نہیں، سلمان علی آغا بہترین کھلاڑی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں اعتماد واپس بحال کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ تاریخ میں پاکستان ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ فاسٹ بولرز کو شامل کرکے پاکستان اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ عجیب کہانیاں بنا رہے ہیں، سب اپنی اپنی باتیں بنا رہے ہیں، عمر گل شاندار بولر تھے، انہیں نکالنے کا فیصلہ میرا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعد بیگ نے رضوان کی جگہ لی، بطور دوسرے وکٹ کیپر اسکواڈ میں موجود ہیں، علی عثمان باصلاحیت بولر ہیں لیکن کنڈیشنز کے مطابق اسپنر کو دو اوورز کے لیے منتخب نہیں کرسکتے۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس فاسٹ بولرز میں کافی آپشنز موجود ہیں،  محمد عباس نے دورہ انگلینڈ پر شاندار بولنگ کی ہے، چند ریڈ بال کھلاڑیوں کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button