تھرپارکر:مبینہ خودکشی کے 3الگ واقعات،ایک نوجوان، کمسن لڑکی اورچل بسی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ننگرپارکر میں دو اور اسلام کوٹ تعلقہ میں ایک الگ واقعے کے دوران دو خواتین سمیت ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

گاؤں کویا میں شریمتی لچھمی بنت ہری کولہی، عمر تقریباً 12 سال، نے درخت سے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کے لیے لاش تعلقہ اسپتال ننگرپارکر منتقل کی، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

دوسرے واقعے میں گاؤں سندھین جو وانڈھیو، تعلقہ ننگرپارکر میں شریمتی پارساں زوجہ ہریش، عمر تقریباً 20 سال، نے گاؤں کے قریب ایک درخت سے رسی کے ذریعے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس اطلاع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تعلقہ اسلام کوٹ کے گاؤں پابوھر بھیل میں مکیش کمار ولد تنو بھیل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں

Back to top button