ایران جنگ کے باعث امریکی پیٹرولیم ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث امریکی اسٹریٹجک تیل ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے،  پیٹرولیم ذخائر کم ہوکر 286.6 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو نومبر 1982 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی حکومت نے ہنگامی تیل کے ذخائر سے بڑے پیمانے پر تیل نکالا جس کے باعث ذخائر میں مسلسل کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے وقت امریکی تیل کے ذخیرے میں تقریباً 415 ملین بیرل تیل موجود تھا جس میں سے تقریباً 30 فیصد کم ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button