‘گڈ طالبان’ کا بیانیہ الٹا پڑ گیا، معیشت کو 400 ارب کا ٹیکہ!

​لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کسی بڑی عالمی ‘گریٹ گیم’ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ گزشتہ بیس سال سے پالا گیا ‘گڈ طالبان اور بیڈ طالبان’ کا نظریہ اب مکمل طور پر دفن ہو چکا ہے اور وہی لوگ جنہیں سہولتیں دی گئیں، اب پاکستان کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کا جغرافیہ ایسا ہے جہاں فتح تو آسان ہے لیکن قبضہ برقرار رکھنا ناممکن ہے، اس لیے پاکستان کو انتہائی احتیاط سے قدم اٹھانا ہوگا۔ دوسری جانب ملکی معیشت پر پڑنے والے 400 ارب روپے کے بھاری بوجھ اور بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا کچا چٹھا بھی کھل چکا ہے جہاں طاقتوروں سے ریکوری نہ ہونے کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔ ایران کے ممکنہ ردعمل اور چین کے کلیدی کردار نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

خطے کی اس بدلتی ہوئی خطرناک صورتحال، اندرونی خطرات اور معاشی بم کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے دیکھئے یہ وی لاگ

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button