خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ،نتن یاہو ایران کی’ہٹ لسٹ’ پر

تہران/تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے اپنی جنگی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو اپنا اولین ہدف قرار دے دیا ہے۔

​ ایرانی حکام اور پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ چونکہ اسرائیل نے تہران میں گھس کر براہِ راست ایران کی سپریم لیڈرشپ کو نشانہ بنایا ہے، اس لیے اب جواب بھی ویسا ہی دیا جائے گا۔ ایرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ایران کا پہلا اور بڑا ٹارگٹ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں، جنہیں نشانہ بنا کر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔

​ایران نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگر اسرائیل صرف فوجی تنصیبات یا ایٹمی پلانٹس کو نشانہ بناتا تو جواب روایتی ہوتا، لیکن اب جبکہ حملہ براہِ راست قیادت پر ہوا ہے تو نیتن یاہو سمیت اسرائیل کی ٹاپ لیڈرشپ ایران کی ‘کلنگ لسٹ’ پر آ چکی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button