سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز،168 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں بھرپور تیزی چھا گئی۔ ابتدائی سیشن میں 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 168,191 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی نئی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 166,258 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے مارکیٹ کو ایک بار پھر مضبوط بُل رن کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ میں خریداری کا دباؤ تیزی کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button