پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 6000 پوائنٹس گر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کے بعد شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 336 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، 6000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 999 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



