حویلی لکھا میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) دیپالپور کےعلاقہ حویلی لکھا میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور انسانی زندگی نگل گیا عثمان نامی نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشہ بے قابو ہو کر الٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ حویلی لکھا کے قریب پیش آیا نوجوان گاوں چک باوا کا رہائشی تھا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



