میرپورخاص: رمضان میں نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر 30 ہزار سے زائد کے جرمانے

میرپورخاص (شاھدمیمن) مختلف مارکیٹوں میں مختیارکار کے چھاپے، مہنگائی اور رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 30 ہزار سے زائد جرمانہ وصول کمشنر کی ہدایت پر شہر کی مختلف مارکیٹوں میں مختیارکار حبیب الرحمان کوسو نے چھاپے مار کر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں اور رمضان المبارک آرڈیننس کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران 30 ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا مختیارکار کی سربراہی میں عملے نے سبزی منڈی، اناج مارکیٹ، گوشت مارکیٹ اور شاہی بازار سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ چند مقامات پر روزے کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں پر بھی تنبیہ جاری کی گئی مختیارکار حبیب الرحمان کوسو کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شہریوں سے اپیل کی گئی کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے یا رمضان آرڈیننس کے تقدس کو پامال کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں انہوں نے واضح کیا کہ مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



