جنات سے نہیں ڈرتی !صباقمر
انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔ایک انٹرویو کے صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ ‘معمہ’ کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے،میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو،اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے،ہم نے ڈرامے کا60فیصہ حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہومیں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی،مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے،مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔



