میرپورخاص:سکرنڈ میں قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جنڈاوڑا برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (شاھدمیمن) سکرنڈ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جنڈاوڑا برادری کی جانب سے احتجاج احتجاج کیا گیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی جنڈاوڑا برادری اور مختلف سماجی رہنماؤں نے راجکمار، بیجل، موہن اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا 19 سالہ نوجوان راہول 4 جنوری کو سکرنڈ مندر سے لاپتہ ہوا تھا اور اس کی نعش سرہاڑی کے قریب ایک نہر سے ملی تھی اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ان کا کہنا تھا کہ راہول کے قتل کا مقدمہ سکرنڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ان کا کہنا تھا کہ جنڈاوڑا برادری قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں احتجاج کر رہی ہے لیکن پولیس قاتلو کو گرفتار کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی نواب شاہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان راہول قتل کیس کے بااثر ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔



