میرپورخاص میں گیس کی عدم فراہمی پر ریجنل ہیڈ کا ہنگامی دورہ، رمضان میں بہتر سپلائی کی ہدایات

میرپورخاص (شاھدمیمن) گیس کی عدم فراہمی کی شکایات پر ریجنل ہیڈ میرپورخاص پہنچ گئے، مختلف علاقوں کا دورہ، میئر سے ملاقات، شہریوں کی شکایات معلوم کیں، شہر میں سحری اور افطاری کے لئے گیس کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات رمضان المبارک کے دوران گھروں کو گیس کی فراہمی کی شکایات کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریجنل ہیڈ منظور میمن میرپورخاص پہنچے جہاں انہوں نے زونل منیجر حبیب لغاری، ٹنڈو جام کے سب ریجنل منیجر نور احمد بابر، عبدالجلیل ہکڑو اور محمد ایوب میمن کے ہمراہ میرپورخاص کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا میئر عبدالروف غوری سے شہر میں گیس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کو 1200 ایم سی ایف گیس فراہم کی جا رہی ہے جو کہ پہلے سے 20 فیصد زیادہ گیس پریشر ہے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں گیس نیٹ ورک دو لاکھ کی آبادی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ اب شہر کی موجودہ آبادی 8 سے زیادہ ہے اس لئے لائینوں کی تبدیلی کا کام جون سے شروع ہو گا جس کے تحت 7 سو ملین روپے کی لاگت سے 140 کلو میٹر گیس نیٹ ورک کو تبدیل کیا جائے گا جس سے شہر کے 80 فیصد شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیاں محدود پیمانے پر سماجی کارپوریٹ ذمہ داری کے تحت ان علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں جہاں سے گیس نکالی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بدین، ٹنڈو جام اور ٹنڈو محمد خان میں جہاں سے گیس نکالی جاتی ہے وفاقی وزارت کی پالیسی کے مطابق ان علاقوں کے 5 کلومیٹر کے اندر دیہاتوں کو گیس فراہم کی جا رہی ہے اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے گیس کے حوالے سے شکایات ہیں کہ جہاں گیس نہیں آرہی اور جہاں پریشر نہیں ہے اس حوالے سے تحریری طور پر مسائل سوئی سدرن گیس کمپنی کو پیش کر دیئے ہیں اور جو بھی مسائل ہوں گے ہم تحریری طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے میرپورخاص میں گیس نیٹ ورک کی تبدیلی اور بہتری کے لئے اٹھایا گیا اچھا قدم ہے ہم مکمل تعاون کریں گے تاہم رمضان المبارک کی طرح پورا سال میں بھی شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button