لاہورملتان موٹروے پر’’سنگین غلطیوں‘‘کی نشاندہی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئر صحافی اور اینکر پرسن گوہر بٹ نے لاہور ملتان موٹروے پرسنگین غلطیوں کی نشاندہی کردی۔ذرائع کے مطابق سینئر اینکر پرسن گوہر بٹ نے لاہور سے ملتان موٹروے پر کئی سوالات اٹھادیئے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے ملتان سفر کے دوران سینئر اینکر پرسن گوہر بٹ نے اس بات کی نشاندہی کی راستے میں ہر کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر قائم چھوٹی چھوٹی پُلیاں غیرمتوازن ہیں جس کے باعث حادثات کے خدشات پائے جاتے ہیں اور یہ موٹروے پر حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔سینئر اینکر پرسن گوہر بٹ نے ماضی میں بنائے گئےسابق وزیر اعظم نوازشریف کے موٹروے کو موجودہ سے زیادہ بہتر قرار دیدیا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button