پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

مزید خبریں

Back to top button