چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی موجود تھے۔
کولمبو آمد کے بعد محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سری لنکن وزیر نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سری لنکا آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کل بروز اتوار 15 فروری کو ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم پہلے سے تیارہے۔



