دیپالپور،آئل ریفائنری میں دھماکہ،2افرادجاں بحق

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور روڈ پرآئل ریفائن کرنے والی فیکٹری میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ،2افراد جاں بحق ہوگئے۔اوکاڑہ دیپال پور روڈ پر آئل ریفائن کرنے والی فیکٹری کے بوائلر کی مرمت کا کام جاری تھا۔ویلڈنگ کے دوران کیمیکل کی باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنر،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا افسوس ناک واقعے کا تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم متعلقہ حکام و افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



