دادو: بلاول بھٹو زرداری کا 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

دادو (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دادو ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول نے شہید پولیس اہلکاروں کی جرأت، پیشہ وارانہ فرض شناسی اور قربانی کو سراہا اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا” اور واضح کیا کہ "کسی کو بھی ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”



