بدین: نوجوان نسل منشیا ت کی لپیٹ میں،پولیس خاموش تماشائی، سماجی رہنماؤں کا احتجاج،فوری کارروائی کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ پی کے ) بدین کی ساحلی پٹی سیرانی تھانے کی حدود میں منشیات جیسے زہر نے تباہی مچا دی ہے نیا نوجوان طبقہ گٹکا اور کچی شراب اور آئس جیسی نشہ آور چیزوں میں مبتلا ہو چکا ہے بدین پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ساحلی پٹی کے شہر سیرانی اور اس اطراف میں کچی شراب کی کئی بھٹیاں سرِعام چل رہی ہیں۔ شہر میں نشہ آور گٹکا، چرس اور کچی شراب عام اشیائے خورد و نوش کی طرح فروخت ہو رہی ہیں، جس کے باعث شہر میں برائیاں اور چوریاں عام ہو گئی ہیں۔ نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے  سماجی رہنماؤں سومار ملاح، حاکم حیدری، بچل رند، مجید جوڻیجو، حافظ ماجد بھان، کریم بخش پلی، عبدالستار چانگ اور دیگر نے سیرانی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ سیرانی شہر میں منشیات جیسے زہر کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button