ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی بڑی درخواست مسترد کردی، حوثیوں کے خلاف کارروائی سے صاف انکار

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سے لاحق خطرے کے معاملے پر سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ امریکا حوثیوں کے خلاف کارروائی کرے، تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی سے انکار کردیا۔

ایکسیوس کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی عسکری اور سول حکام سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر ہنگامی رابطہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے اور وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بحیرہ احمر میں حوثیوں کی سرگرمیوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اس معاملے پر رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button