بوریوالا میں دیرینہ دشمنی کا خونی انجام، میاں بیوی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق

بورےوالا(رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو، جانو ڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں 203 ای بی بوریوالا میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مبینہ فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئےابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین میں علی محمد اور اس کی اہلیہ ثریا بی بی شامل ہیں ذرائع کے مطابق مقتولین اور فائرنگ کرنے والے کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی جس کے دوران قبل ازیں مظہر بغداد اور اس کے والد بغداد کو بھی قتل کیا گیا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ آج مظہر بغداد کے بھائیوں طیب،شاہد اور زاہد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے علی محمد اور اس کی اہلیہ ثریا بی بی کو قتل کردیا ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نے اپنے بھائی اور والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مبینہ طور پر یہ کارروائی کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں پولیس کی جانب سے واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث ملزمان سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہی پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل حقائق مزید واضح ہوں گے ڈی ایس پی بوریوالا رانا عمران ٹیپو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

مزید خبریں

Back to top button