قوم پرست تنظیموں کی جانب سے اباب بھیل کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

( ٹھٹھہ جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو۔پی کے )قومی کارکن اباب بھیل کی رھائی کے لئے مختلف قوم پرست پارٹی کی جانب سے احتجاج۔
مختلف قوم پرست تنظیموں جیئے سندہ تحریک، جیئے سندہ محاذ اور سندہ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے قومپرست کارکن اباب بھیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر جیئے سندہ تحریک کے مرکزی رھنما راول کرنانی، سندہ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی صدر عمران خشک، جیئے سندہ محاذ کے ضلعی صدر امجد شورو، گلاب لنڈ اور باغی فرھاد میمن نے خطاب کرتے ہوئے قومی کارکن ارباب بھیل کی گرفتاری کی مذمت کی رھنمائوں نے ارباب بھیل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا احتجاج میں بڑی تعداد میں کارکن شریک تھے



