غذائی قلت اور ممتا پروگرام کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے،ڈی سی مٹیاری محمد یوسف شیخ

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنرمٹیاری محمد یوسف شیخ نے متعلقہ آفسران کو ہدایت کی ہے کے ضلع بھر میں جاری غذائی قلت اور ممتا پروگرام کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے یہ ہدایت انہوں نے آج لطیف ہال مٹیاری میں غزائی قلت اورممتا پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ممتا پروگرام کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور جن بینیفشریز کو ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی ہے، ان کو فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق اور گھریلو خواتین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا پروگرام سے مستفیذ ہوکر زچہ و بچہ کی صحت بحال ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی خاص طور پر غریب لوگوں کو خوراک کی کمی اور غذائیت کے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل اور وسائل کی کمی کی وجہ سے کئی بچے اور خواتین غذائی کمی کا شکار ہیں، خاص طور پر چھوٹے بچے اور گھریلو خواتین غذائیت کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں غذائی کمی کے خاتمے کے پروگرام کو مزید تیز کیا جائے اور اس کے نتائج جلد ملنے چاہئیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II اقرا جنت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالستار شیخ، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر سید آصف حسین شاھ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری صدف اکبرمیمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری قاضی شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجمہ ھالیپوٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ریاض احمد لغاری اور دیگر تمام سرکاری محکموں کے افسران سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔



