کنگ خان کا تاج برقرار، دولت میں بڑی کمی کے باوجود نمبر ون پوزیشن قائم

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026 کے مطابق شاہ رخ خان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں شاہ رخ خان کی دولت کا تخمینہ 12 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران ان کے اثاثوں کی مالیت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے کی کمی ہوئی۔شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، نائٹ رائیڈرز اسپورٹس اور دیگر کاروباری منصوبوں سے منسلک ہے۔رپورٹ کے مطابق دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار کے اعزاز پر برقرار ہیں۔



