بالی وڈ کے معروف اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کے معروف اور  سینئر اداکار  مشتاق خان 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان جگر کے کینسر  میں مبتلا تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر 2 ہفتے قبل انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے انتقال پر بالی وڈ کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق خان  نے بالی وڈ میں ویلکم، عاشقی، ہم ہیں راہی پیار کے، مجھ سے شادی کروگی،  ہیرا پھیری اور جوڑی نمبر ون جیسی فلموں میں اپنےکرداروں سے شہرت حاصل کی۔

مشتاق خان نے اپنے اداکاری کےکریئرکا آغاز 1980 میں فلم البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے؟سے کیا،  انہوں نے فلموں میں معاون اور مزاحیہ کردار ادا کیے۔

مشتاق خان کے بیٹےکے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ اس سے پہلے وہ بالکل ٹھیک تھے اور اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے وہ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹےکی پہلی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔

مزید خبریں

Back to top button