سینئر اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پر علاج شروع، جنرل اسپتال منتقل

عابد چارلی کے علاج کیلئے بڑا اقدام، وزیر صحت کی ہدایت پر پرائیویٹ روم بھی الاٹ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) اسٹیج کے سینئر اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پر علاج شروع کردیا گیا، وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر ان کا جنرل اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق عابد چارلی کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہے۔ وہ جنرل اسپتال کی میڈیکل یونٹ ٹو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر عابد چارلی کے لیے اسپتال میں پرائیویٹ روم بھی الاٹ کردیا گیا ہے تاکہ انہیں علاج کے دوران ضروری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔عابد چارلی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو فراہم کیے جانے والے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔ان کی اہلیہ نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عابد چارلی کی عیادت، ہمدردی اور خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button