حوثی ایران سے ہدایات نہیں لیتے، ایرانی صدر نے بڑا راز کھول دیا

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی گروپ اپنے اقدامات کے لیے تہران سے ہدایات نہیں لیتے اور اپنے فیصلوں کے خود ذمہ دار ہیں۔فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کے حوالے سے ایران کی حکومت سے ہدایات حاصل نہیں کرتے۔ایرانی صدر کے مطابق خطے میں مزاحمت کرنے والے گروہوں کو ان حالات کا سامنا ہے جو ان پر مسلط کیے گئے ہیں، تاہم حوثیوں کے اپنے اقدامات کی ذمہ داری بھی خود ان پر عائد ہوتی ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے حوثیوں کے ساتھ رابطے ضرور ہیں، تاہم دونوں کے درمیان کوئی منظم یا باقاعدہ تعلق موجود نہیں۔ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثیوں کے ایران کے ساتھ تعلقات اور خطے میں ان کی عسکری سرگرمیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button