ملک کی بربادی کا سب سے بڑا موجب کرپشن ہے، شاہد الحسن بھٹی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شاہد الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ دنیا ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ سرگودھا واحد شہر ہے جو تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے قیام پاکستان کے وقت سرگودھا سے مختلف شہروں کو 20 ٹرینیں جاتی تھیں مگر جوں جوں دنیا ترقی کرتی گئی سرگودھا میں ٹرینوں کی تعداد کو کم کر دیا گیا اب صرف پانچ ٹرینیں رہ گئی ہیں جو سرگودھا سے مختلف شہروں کو جاتی ہیں شاہد الحسن بھٹی نے کہا کہ ملک کی بربادی کا سب سے بڑا موجب کرپشن ہے ایک وقت تھا جب محکمہ ریلوے ملک کے دیگر اداروں کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا آج بدقسمتی سے ریلوے خود اس تلاش میں ہے کہ اسے کوئی محکمہ سہارا دے اگر یہاں پر کرپشن اور افسر شاہی کو لگام ڈالی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ریلوے ترقی نہ کرے شاہد الحسن بھٹی نے کہا کہ اب مختلف ٹرینوں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے جو ریلوے کا سفر کرنے والے سفید پوش مسافروں کے ساتھ ظلم ہے۔



