سرگودھا: ریپ کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون اور گواہوں پر مقدمہ درج

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون مدعیہ اور گواہان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نورین منظور نامی خاتون نے ریپ کی دفعات کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں شاہد اور مجاور کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے مدعیہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔ مدعیہ مقدمہ اور گواہان نے عدالت کے روبرو اپنے اپنے بیانات سے انحراف کیا۔
مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدعیہ اور گواہان ہاشم، شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا



