سرگودھا:بدنام زمانہ "ہنی ٹریپ” گینگ کی تین خواتین گرفتار

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "ہنی ٹریپ” گینگ کی تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس گینگ نے ایک شہری کو جال میں پھنسا کر اس کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

پولیس کو شہری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک خواتین کے گینگ نے اسے مبینہ طور پر ٹریپ کیا، اس کی ویڈیو بنائی اور پھر لاکھوں روپے کی خطیر رقم بھتے کے طور پر وصول کی۔ اس ہولناک انکشاف کے بعد، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور گینگ میں شامل خواتین کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارنے شروع کر دیے۔تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے گینگ میں شامل تین خواتین کو تیزی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا عزم ہے کہ وہ شہر کو ایسے جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

عوام الناس نے پولیس کی اس بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button