سرگودھا:مویشی چوری اور راہزنی کے 06 مقدمات میں مطلوب 03 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) پولیس نے مویشی چوری اور راہزنی میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں امیر،عدیل اور محسن نامی ملزمان شامل ہیں تینوں ملزمان تھانہ میلہ پولیس کو 04 مویشی چوری اور 02 راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 21 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں



