قمبر شہداد کوٹ: وائلڈ لائف حکام نے 57نایاب غیر ملکی پرندے برآمد کرکے2افراد کو گرفتارکرلیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ میں محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور اہلکاروں نے دوست علی روڈ اور گاجی کھاوڑ میں کاروائی کرکے 57 نایاب غیر ملکی پرندے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں عبدالجبار چانڈیو اور سجاد علی شامل ہیں. حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پردیسی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرکے انہیں فروخت کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔



