واٹس ایپ کا سالگرہ یاد دہانی فیچر متعارف کرانے کی تیاری

لندن(جانوڈاٹ پی کے)واٹس ایپ میں صارفین کے لیے دلچسپ نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، جو فیس بک کے برتھ ڈے ریمائنڈرز کی یاد دلاتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی سالگرہ واٹس ایپ کے اندر ہی یاد رکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق محفوظ کانٹیکٹس میں شامل افراد کی سالگرہ کے موقع پر صارفین کو نوٹیفکیشن دیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ براہ راست چیٹ کھول کر مبارکباد بھیج سکیں گے۔

سالگرہ کے دن متعلقہ کانٹیکٹ کو کانٹیکٹس ٹیب میں کیک ایموجی اور برتھ ڈے کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا۔

تاہم یہ فیچر اسی صورت میں کام کرے گا جب کانٹیکٹس میں شامل افراد نے واٹس ایپ پر اپنی تاریخ پیدائش فراہم کی ہو۔

رپورٹ کے مطابق فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین کو بھی دستیاب نہیں، جبکہ باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے سے قبل اس میں مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button