لاڑکانہ :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ عاقل کی حدود پیر شیر روڈ پر جرائم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے پولیس نے مقابلہ کیا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اظہر عرف شربت میربحر کے نام سے ہوئی ہے جس کا کرمنل رکارڈ دیکھا جا رہا ہے. ادھر ہلاک ڈاکو کی لاش لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر پہنچا دی گئی جہاں لاش کو دیکھنے کے لئے شہری پہنچ گئے۔

مزید خبریں

Back to top button