بدین: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 بچوں سمیت 16 خواتین شدید زخمی

بدین (جانو ڈاٹ پی کے)انصاری شوگر مل کے قریب زرداری روڈ پر شادی میں جانے والے باراتیوں سے بھری تیز رفتار سوزوکی گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 16 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ماتلی پولیس موقعِ واردات پر پہنچ گئی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوراً تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون کی حالت نازک ہونے کے باعث اس کوسول اسپتال حیدرآباد روا نہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمی خواتین اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے سوزوکی میں سوار خواتین اور بچے گاؤں رئیس لکی رند سے ماتلی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا حادثے کے بعد خوشیوں بھرا سفر غم میں بدل گیا زخمیوں میں نگینہ، فوزیہ، فاضیلا، ندا، شہنیلا، ثوبیہ، معظم، علیشا، معصومہ، بامبو، عابدہ، ندا اور دیگر خواتین و بچے شامل ہیں۔



