رتوڈیرو:ٹریکٹر اورموٹر سائیکل رکشہ میں تصادم، ایک خاتون ٹیچر جاں بحق دو زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں ٹریکٹر کی چنگچی (موٹر سائیکل) رکشہ سے ٹکر جس کے نتیجے میں خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ دو اساتذہ زخمی ہو گئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ اس وقت رتوڈیرو بائی پاس پر پیش آیا جب تین خواتین اساتذہ معمول کے مطابق چنگچی رکشہ پر سوار ہو کر گاؤں تھنگو بوزدار کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیوٹی پر جا رہی تھیں. جاں بحق ٹیچر کی شناخت شمائلہ بھٹو کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دو زخمی خواتین اساتذہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا. جانبحق خاتون ٹیچر رتوڈیرو شہر کے محلہ بھٹو وانڈ کی رہائشی تھی. حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے.



