لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں وکلاکی 27ویں ترمیم کے خلاف ہڑتال عدالتی بائیکاٹ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/جانو ڈاٹ پی کے) سندھ بار کاؤنسل کی کال پر 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف لاڑکانہ اور قمبرشہدادکوٹ اضلاع میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

بائیکاٹ کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعتیں نہیں کی جاسکیں. نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی بھی ڈوکری اور باڈہ تھانوں پر درج مقدمات کے سلسلے میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

ادھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع قمبرشہدادکوٹ کے صدر شفیع محمد کھوسو کی زیرقیادت وکلاء قافلوں کی صورت میں سکھر میں منعقدہ وکلاء کنوینشن میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئے.

مزید خبریں

Back to top button