کے پی بلدیاتی انتخابات کیس 29 ستمبر کو مقرر، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات طلب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں افسران کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جن میں انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون میں مطلوبہ تبدیلیاں کرنے کے لیے وقت دے رکھا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بھی 29 ستمبر کو مقرر کردی ہے۔

دونوں مقدمات کی آئندہ سماعت کے لیے متعلقہ فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button