گجرات: نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025،پولیس ویلفیئر کے نئے دور کا آغاز

گجرات(رپورٹ: خالد ہنجرا) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام “دوسری نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ویژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025” گجرات چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے وسیع پیمانے پر نئے ویلفیئر پروگرامز متعارف کروانا اور دیگر اصلاحات پر غور کرنا تھا۔

تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن/ہاؤسنگ سید علی محسن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نیشنل پولیس فاؤنڈیشن عبدالقیوم گوندل  نے کانفرنس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

کانفرنس میں مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں پولیس ملازمین کے لیے فلاحی اسکیموں، تعلیمی سہولیات، رہائشی منصوبوں اور جدید تربیتی پروگرامز سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ شہریوں اور پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید علی محسن نے کہا کہ “نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پولیس فورس کے ہر فرد کی فلاح کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد بہتر سہولیات، شفاف نظام اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔”

جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالقیوم گوندل نے کہا کہ “یہ کانفرنس پولیس فورس کے لیے ویژن، ترقی اور ویلفیئر کے نئے دور کا آغاز ہے، جس سے ہر سطح پر مثبت تبدیلی آئے گی۔”

ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button