دوہرے قتل کیس میں غلام بشیر کو 2مرتبہ سرائے موت اور20لاکھ جرمانہ کی سزا

لاڑکانہ (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر میں دوہرے قتل کے ہولناک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج طارق بھٹی نے مرکزی ملزم غلام بشیر جونیجو کو دو مرتبہ سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید دو سال قید کا حکم بھی دیا گیا، 14 جولائی 2023 کو پیش آنے والے قتل میں نصیر کلہوڑو کے چچا رضا محمد اور بھائی عبدالرحمن کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا، مقدمے میں شریک شبیر، علی ڈنو، علی گل اور واحد بخش کو عدم ثبوت کے باعث بری کردیا گیا جبکہ بشیر جونیجو اپنا دفاع ثابت نہ کر سکا، فیصلے کے بعد ملزم کو سخت سیکیورٹی میں لاڑکانہ جیل منتقل کردیا گیا، استغاثہ علی حسن مغیری نے کیس موثر انداز میں لڑا جبکہ پولیس اہلکاروں اور تفتیشی ٹیم نے اہم گواہیاں پیش کیں.

مزید خبریں

Back to top button