مٹھی میں روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ بابت اجلاس، 17 نومبر سے مھم شروع، پلان تیار

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے تھرپارکر میں شروع ہونے والی روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن قومی مہم کے حوالے سے آگاہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ اور روبیلہ بیماری سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم 17 نومبر سے29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی. اس قومی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے جامع پلان بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام سرکاری اداروں، اسٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کا مکمل تعاون شامل ہوگا، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ کے سو فیصد کامیابی حاصل ہو سکے اور معصوم بچوں کو وبائی امراض سے محفوظ بنا سکیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی اور فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار نے آگاہی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے6 ماہ سے5 سال تک کے 2 لاکھ 58 ہزار 388 بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کام کے لیے 288 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر پرتھویراج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصرالله ساہڑ اور متعلقہ محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button